اسم ذات اور اس کی اقسام
اسم ذات
وہ اسم جس سے کسی چیز کی شناخت یا حقیقت معلوم ہو۔
مثالیں:
- قلم، دوات
- صبح، شام
- کتاب، کاغذ
اسم ذات کی اقسام
1۔ اسم تصغیر
وہ اسم جس میں چھوٹے ہونے کا مفہوم پایا جائے۔
مثالیں:
- گھر → گھروندا
- بھائی → بھیا
2۔ اسم مکبر
وہ اسم جس میں کسی چیز کے بڑے ہونے کا مفہوم پایا جائے۔
مثالیں:
- لاٹھی → لٹھ
- گھڑی → گھڑیال
3۔ اسم ظرف
وہ اسم جو وقت یا جگہ کے معنی دے۔
مثالیں:
- باغ، اسکول (مکاں)
- صبح، شام (زماں)
4۔ اسم آلہ
وہ اسم جو کسی اوزار یا ہتھیار کا نام ہو۔
مثالیں:
- قلم، گھڑی، تلوار
5۔ اسم صوت
وہ اسم جو کسی جاندار یا بے جان کی آواز کو ظاہر کرے۔
مثالیں:
- چوں چوں (چڑیا کی آواز)
- کائیں کائیں (کوے کی آواز)
6۔ اسم حاصل مصدر
وہ اسم جو مصدر سے بنا ہو اور اس کے معنی رکھتا ہو۔
مثالیں:
- پڑھنا → پڑھائی
- چمکنا → چمک
7۔ اسم حالیہ
وہ اسم جو کسی فائل یا مفعول کی حالت کو ظاہر کرے۔
مثالیں:
- ہنستا ہوا، روتا ہوا
8۔ اسم فائل
وہ اسم جو کسی کام کرنے والے کو ظاہر کرے۔
مثالیں:
- لکھنے والا، پڑھنے والا
- باغبان، کاریگر